اسلام آباد ۔18 اگست(اے پی پی)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوئتریش نے پاکستان کی وزارت عظمیٰ کامنصب سنبھالنے پر عمران خان کو مبارکباددیتے ہوئے اس امیدکا اظہارکیاہے کہ ان کی قیادت میں پاکستان اوراقوام متحدہ کے درمیان دنیاءبھر میں پیس کیپنگ آپریشنز سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کومزید فروغ حاصل ہوگا۔وزیراعظم پاکستان کے نام اپنے مکتوب میں عالمی ادارے کے سیکرٹری جنرل نے وزیراعظم عمران خان کیلئے اپنی گرمجوشی کااظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ انہیں یقین ہے کہ اقوام متحدہ اورپاکستان کے درمیان تعاون کوفروغ ملے گا اوروہ ستمبر میں جنرل اسمبلی کے 73ویں اجلاس میں وزیراعظم پاکستان عمران خان سے ملاقات کیلئے چشم براہ ہےں۔