اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی کابل حملے کی مذمت

اقوام متحدہ کی جانب سے کروڑوں انسانوں کو قحط سے بچانے کے لیے سرمائے کی اپیل
اقوام متحدہ کی جانب سے کروڑوں انسانوں کو قحط سے بچانے کے لیے سرمائے کی اپیل

اقوام متحدہ ۔ 7 مارچ (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل ا نٹونیو گوٹریس نے افغانستان کے کابل میں ہوئے حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔کابل میں جمعہ کے روز فائرنگ میں 31 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ یہ حملہ عبدالعلی مزاری کی برسی پر ایک تقریب کے دوران ہوا۔ اس حملے میں 29 شہریوں سمیت دیگر 55 افراد زخمی ہوئے تھے۔ سیکرٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن دجارک نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے حملے میں ہلاک ہونے والوں کے سوگوار کنبوں کے سے تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا” سیکریٹری جنرل نے دہرایا کہ شہریوں کے خلاف حملے ناقابل قبول ہیں اور اس طرح کے جرائم کرنے والوں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی ہونی چاہئے ”۔ دجارک نے کہا کہ اقوام متحدہ تمام افغا ن شہر یوں کے ساتھ کھڑا ہے