نیپال میں بدھ کے روز آنے والے تباہ کن سیلاب کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 469ہوگئی ہے۔
نیپال میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 469 ہوگئی
کھٹمنڈو۔28اگست (اے پی پی):نیپال میں بدھ کے روز آنے والے تباہ کن سیلاب کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 469ہوگئی ہے۔
شنہوا کے مطابق نیپال پولیس نے بتایا کہ امدادی اور تلاش کی کارروائیوں کے دوران جمعہ کی صبح تک 469 افراد کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں، جبکہ متاثرہ علاقوں میں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔پولیس نے بتایا کہ اب تک1,545 افراد کو بحفاظت ریسکیو کیا جاچکا ہے۔







