اقوام متحدہ کے مشن برائے ریفرنڈم برائے مغربی صحارا (MINURSO) نے پاکستان کے میجر جنرل جواد احمد کی نئے فورس کمانڈر کے طور تعیناتی کا خیر مقدم کیا ہے ۔
اقوام متحدہ کے مشن برائے ریفرنڈم برائے مغربی صحارا کا نئے فورس کمانڈر پاکستان کے میجر جنرل جواد احمد کا خیر مقدم

مزید خبریں
اقوام متحدہ۔18ستمبر (اے پی پی):اقوام متحدہ کے مشن برائے ریفرنڈم برائے مغربی صحارا (MINURSO) نے پاکستان کے میجر جنرل جواد احمد کی نئے فورس کمانڈر کے طور تعیناتی کا خیر مقدم کیا ہے ۔ اس موقع پر مشن کے ہیڈکوارٹرز لایون میں فوجی پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔ موصولہ پیغام کے مطابق تقریب میں اقوام متحدہ کے مشن برائے ریفرنڈم برائے مغربی صحارا کے چیف آف مشن سپورٹ (CMS) رون مسٹی کمنڈو (ملاوی)، فورس چیف آف سٹاف (FCOS) کیپٹن (N) اے ایس اے ڈی کم جبکہ MINURSO کے فوجی اور سول اہلکاروں نے شرکت کی۔
اپنی تقاریر میں سی ایم ایس اور ایف سی او ایس نے میجر جنرل جواد احمد کو مشن میں خوش آمدید کہا۔ انہوں نے MINURSO کے مینڈیٹ کی معاونت میں فوجی شعبے کے مرکزی کردار پر زور دیا اور فورس کمانڈر کے وسیع اور متعلقہ پیشہ ورانہ تجربے کو اجاگر کیا۔ اس نوقع پر میجر جنرل جواد احمد نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ ذمہ داری سنبھالنا ان کے لئے باعث فخر ہے۔ انہوں نے اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں کے تحت امن کے مقصد کے لیے خدمات انجام دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے مشن کی مختلف ٹیم سائٹس کا دورہ کرنے اور وہاں موجود مشن کے نمائندوں سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا تاکہ مشن کے کام اور اسے درپیش چیلنجز کو مزید گہرائی سے سمجھ سکیں۔








