روسی وزارتِ خارجہ کے عہدیدار کریل لوگوینوف نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے نئے سیکرٹری جنرل کا انتخاب محض ’’ریاضیاتی حساب‘‘(تعداد) کی بنیاد پر نہیں کیا جا سکتا اور اس کے لیے سلامتی کونسل کے پانچ مستقل ارکان کے درمیان مشاورت کی ضرورت ہوگی۔
اقوام متحدہ کے نئے سیکرٹری جنرل کے انتخاب بارے سلامتی کونسل کے 5 مستقل ارکان کے درمیان جلد مشاورت ہوگی، روسی وزارتِ خارجہ

مزید خبریں
اقوام متحدہ ۔23ستمبر (اے پی پی):روسی وزارتِ خارجہ کے عہدیدار کریل لوگوینوف نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے نئے سیکرٹری جنرل کا انتخاب محض ’’ریاضیاتی حساب‘‘(تعداد) کی بنیاد پر نہیں کیا جا سکتا اور اس کے لیے سلامتی کونسل کے پانچ مستقل ارکان کے درمیان مشاورت کی ضرورت ہوگی۔
تاس کے مطابق روسی عہدیدار نے نشاندہی کی کہ 18 ستمبر کو ہونے والی ابتدائی رائے شماری کے بعد کیرولین روڈریگز-برکیٹ، ربیکا گرین سپین اور اولارا اوٹونو سب سے آگے رہیں لیکن ان میں سے ہر ایک کے خلاف پانچ سے سات ووٹ بھی پڑے۔
انہوں نے کہا کہ جب تک ’’رنگین بیلٹ‘‘ (مخصوص ووٹنگ) کا مرحلہ نہیں آتا، یہ کہنا ناممکن ہے کہ آیا کوئی منفی ووٹ ویٹو (اختیارِ استرداد) کی حیثیت رکھتا ہے یا نہیں اور روس کو توقع ہے کہ سلامتی کونسل کے پانچوں مستقل ارکان کے درمیان اس معاملہ پر باقاعدہ مشاورت جلد شروع ہو جائے گی۔
اس عہدے کے لیے 8 امیدوار میدان میں ہیں جن میں رافیل گروسی، ربیکا گرین سپین، مشیل بیچلیٹ، میکی سال، ماریا فرنینڈا ایسپی نوزا گارسیس، کیرولین روڈریگز-برکیٹ، ایوون باکی اور اولارا اوٹونو شامل ہیں ۔ واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے موجود سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریش کی مدتِ ملازمت رواں سال 31 دسمبر کو ختم ہو رہی ہے۔








