27.7 C
Islamabad
بدھ, اپریل 30, 2025
ہومعلاقائی خبریںاقوام متحدہ کے وفد کا خیرپورمیں یونیسف کے تعاون سے تعمیر کئے...

اقوام متحدہ کے وفد کا خیرپورمیں یونیسف کے تعاون سے تعمیر کئے گئے اسکول کا دورہ

- Advertisement -

سکھر۔ 29 اپریل (اے پی پی):اقوام متحدہ کے ریذیڈنٹ کوآرڈینیٹر کی سربراہی میں وفد کی خیرپور آمد ، اسکول اور دیگر اداروں کا دورہ کیا ۔ اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر اور پناہ گزینوں کے ادارے یواین ایچ سی آر کے نمائندے محمد یحییٰ کی سربراہی میں اقوام متحدہ کے ذیلی اداروں یونیسف، اقوام متحدہ کے انفارمیشن سینٹراور فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن پر مشتمل ایک اعلیٰ سطحی وفد خیرپور پہنچا۔ ڈپٹی کمشنر خیرپور فیاض حسین راہوجو، اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ڈیجی دریاء خان چانڈیو اور دیگر ضلعی افسران نے وفد کا استقبال کیا۔

وفد نے تعلقہ کوٹ ڈیجی میں 2022 کے تباہ کن سیلاب کے بعد یونیسف کے تعاون سے تعمیر کئے گئے پری فیبریکیٹڈ اسکول کی عمارت کا دورہ کیا جہاں 75 بچیاں زیر تعلیم ہیں جبکہ تدریس کے فرائض 3 خواتین اساتذہ سرانجام دے رہی ہیں۔ وفد کی موجودگی میں اسکول میں سماجی اور رویہ جاتی تبدیلی سے متعلق ایک خصوصی سیشن کا انعقاد بھی کیا گیا، جس میں طالبات اور اساتذہ نے بھرپور شرکت کی۔ اس سیشن کا مقصد مقامی کمیونٹی میں مثبت رویے، تعلیم کی اہمیت اور شعور اجاگر کرنا تھا۔

- Advertisement -

دورے کے دوران یونیسف کے وفد نے "بینظیر نشوونما پروگرام” سے مستفید ہونے والے خاندانوں سے ملاقات کی، جہاں غذائی سہولیات، صحت اور دیگر بنیادی خدمات سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=589915

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں