اسلام آباد ۔ 30 اگست (اے پی پی) پارلیمانی کشمیر کمیٹی کے چیئرمین شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق جانوروں پر بھی پیلٹ گنز کا استعمال جرم ہے، بھارت نہتے کشمیریوں پریہ اسلحہ استعمال کر کے انسانی حقوق کے محافظ اداروں کا مذاق اڑا رہا ہے۔اتوار کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ مودی کے تعینات کردہ درندوں نے محرم کے پرامن …
اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق جانوروں پر بھی پیلٹ گنز کا استعمال جرم ہے، بھارت نہتے کشمیریوں پریہ اسلحہ استعمال کر کے انسانی حقوق کے محافظ اداروں کا مذاق اڑا رہا ہے، مودی کے تعینات کردہ درندوں نے محرم کے پرامن جلوس کو بھی نہیں بخشا، پارلیمانی کشمیر کمیٹی کے چیئرمین شہریار آفریدی کا ٹویٹ
اسلام آباد ۔ 30 اگست (اے پی پی) پارلیمانی کشمیر کمیٹی کے چیئرمین شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق جانوروں پر بھی پیلٹ گنز کا استعمال جرم ہے، بھارت نہتے کشمیریوں پریہ اسلحہ استعمال کر کے انسانی حقوق کے محافظ اداروں کا مذاق اڑا رہا ہے۔اتوار کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ مودی کے تعینات کردہ درندوں نے محرم کے پرامن جلوس کو بھی نہیں بخشا۔ شہریار آفریدی نے کہا کہ مودی سرکار کو یہ جان لینا چاہئے کہ کشمیریوں کا نظریہ آزادی ان کی طاقت سے کہیں زیادہ مضبوط ہے،مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز محرم کے جلوس پر تشدد کررہی ہیں۔شہریار آفریدی نے کہا کہ دنیا میں انسانی حقوق کے رکھوالوں کو اس ظلم کا جواب دینا ہوگا۔ شہریار آفریدی نے ٹویٹ میں کہا کہ مودی سرکار کو معلوم ہونا چاہئے کہ کشمیر کی آزادی کی جدوجہد امام حسین کے وژن کے مطابق ہے۔ شہریار آفریدی نے کہا کہ حسین کا نام لینے والوں کو طاقت کے زور پر کبھی شکست نہیں دی جا سکتی۔محرم کے جلوس پر بھارتی پیلٹ گنز کا نشانہ بننے والے کشمیری بھائی بصارت سے محروم کر دیے گئے۔ ان مظالم کے باوجود بھارتی فورسز کشمیریوں کے دل سے اسلام کی محبت نہ نکال سکیں۔









