33.8 C
Islamabad
پیر, مئی 12, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںاقوام متحدہ کے کنونشن برائے حقوق اطفال کا اجلاس

اقوام متحدہ کے کنونشن برائے حقوق اطفال کا اجلاس

- Advertisement -

اقوام متحدہ کے کنونشن برائے حقوق اطفال کا اجلاس
وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر ظفراللہ خان کی سربراہی میں وفد نے پاکستان کی نمائندگی کی، کنونشن پر عمل درآمدکی رپورٹ اٹھارہ رکنی کمیٹی کو پیش کی
اسلام آباد ۔ 27 مئی (اے پی پی) وزیر مملکت برائے قانون و انصاف اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی بیرسٹر ظفراللہ خان کی سربراہی میں پاکستانی وفد نے اقوام متحدہ کے کنونشن برائے حقوق اطفال میں پاکستان کی نمائندگی کی او ر پاکستان میں حقوق اطفال پر عمل درآمد کے حوالے سے رپورٹ پیش کی۔اقوام متحدہ کے کنونشن برائے حقوق اطفال کا اجلاس سوئٹزرلینڈ کے شہر جینیوا میں منعقد ہوا۔وزیر مملکت برائے قانون و انصاف اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی بیرسٹر ظفراللہ خان نے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حقوق اطفال کو اجاگر کرنا قومی اور اخلاقی فرض ہے اور بحیثیت جمہوری، امن پسند اور ترقی پسند ملک ، بچوں کے مستقبل کو تابناک بنانا پاکستان کی موجودہ حکومت کا نصب العین ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=6587

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں