سٹریٹجک معدنیات کے غیر قانونی اخراج کو روکنے کے لیے ٹھوس اقدامات کریں گے،چین

بیجنگ۔12مئی (اے پی پی):چین نے کہا ہے کہ ہم سٹریٹجک معدنیات کے غیر قانونی اخراج کو روکنے کےلئے عملی اور موثر اقدامات کریں گے۔ شنہوا کے مطابق یہ بات وزارت تجارت کے ترجمان نے پیر کو بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ سٹریٹجک معدنی وسائل کے برآمدی کنٹرول کو مضبوط بنانا قومی سلامتی اور ترقیاتی مفادات کے لیے اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ چونکہ چین نے بعض سٹریٹجک …

بیجنگ۔12مئی (اے پی پی):چین نے کہا ہے کہ ہم سٹریٹجک معدنیات کے غیر قانونی اخراج کو روکنے کےلئے عملی اور موثر اقدامات کریں گے۔ شنہوا کے مطابق یہ بات وزارت تجارت کے ترجمان نے پیر کو بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ سٹریٹجک معدنی وسائل کے برآمدی کنٹرول کو مضبوط بنانا قومی سلامتی اور ترقیاتی مفادات کے لیے اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ چونکہ چین نے بعض سٹریٹجک معدنیات پر برآمدی پابندیاں نافذ کی ہیں، یہ معلوم ہوا ہے کہ بعض غیر ملکی اداروں نے غیر قانونی مقامی افراد کے ساتھ ملی بھگت کرتے ہوئے سمگلنگ اور دیگر ذرائع سے برآمدی کنٹرول کے اقدامات سے بچنے کی کوشش کی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ان سٹریٹجک وسائل کی سمگلنگ کو روکنے کے لیے چین نے غیر قانونی اور عدم تعمیل کی سرگرمیوں جیسے جھوٹے اعلان، چھپانے اور تیسرے ممالک کے ذریعے ترسیل کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی مہم شروع کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین نے قومی سلامتی اور ترقیاتی مفادات کا مؤثر طریقے سے تحفظ کرنے کے لئے اس طرح کی سرگرمیوں کا مقابلہ کرنے اور ان کے پیچھے غیر قانونی اداروں اور سمگلنگ کے نیٹ ورکس کو بے نقاب کرنے کے لئے کسٹمز کے معائنے اور کوششیں تیز کر دی ہیں۔ ترجمان نے مزید کہا کہ مستقبل قریب میں غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے لیے مزید کارروائیاں بھی شروع کی جائیں گی۔

مزید خبریں
نائب وزیراعظم
پاکستان کو سخاوت، رضاکارانہ خدمات اور معاشرتی خدمت کی اپنی دیرینہ روایات پر فخر ہے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا انسانی ہمدردی کے عالمی دن کے موقع پر پیغام اسلام آباد۔19اگست (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عالمی یومِ انسانی ہمدردی کے موقع پر پاکستان عالمی برادری کے ساتھ مل کر ان تمام انسانی خدمت گاروں اور رضاکاروں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے جو ضرورت کے وقت لوگوں کی مدد کے لیے خود کو وقف کردیتے ہیں۔ بدھ کو دفتر خارجہ کے مطابق انسانی ہمدردی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ دن ہمیں ہمدردی، خدمت اور آفات و دیگر ہنگامی حالات سے متاثرہ افراد کے ساتھ کھڑے ہونے کی اہمیت کی یاد دلاتا ہے۔ نائب وزیراعظم نے کہا کہ یہ اس عزم کی تجدید کا موقع بھی ہے کہ ہم اجتماعی طور پر کمزور اور متاثرہ طبقات کی مدد اور انسانیت کی خدمت کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو سخاوت، رضاکارانہ خدمات اور معاشرتی خدمت کی اپنی دیرینہ روایت پر فخر ہے، یہ اقدار ہمارے معاشرے میں گہری جڑیں رکھتی ہیں اور مشکلات کے وقت ہمیشہ ہمارے لوگوں کو متحد کرنے کا باعث بنی ہیں۔ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں آنے والی آفات کے حوالے سے ہمارے تجربے نے بارہا پاکستانی عوام کی استقامت، یکجہتی اور جذبۂ تعاون کو ثابت کیا ہے، شہریوں نے وفاقی اور صوبائی اداروں کے ساتھ مل کر متاثرہ آبادیوں کی مدد، امداد اور بحالی کی کوششوں میں بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر میں انسانی خدمت کے لیے سرگرم تمام افراد کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں اور ہمدردی، یکجہتی اور انسانیت کی خدمت کے اصولوں سے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتا ہوں