الائی میں بارشوں کے باعث بند سڑکوں کو کھولنے کا کام شروع

بٹگرام۔ 2 اپریل (اے پی پی):اسسٹنٹ کمشنر الائی عامر مصطفیٰ نے حالیہ بارشوں کے باعث تحصیل الائی کے مختلف علاقوں میں سڑکوں کی بندش کا فوری نوٹس لیا۔ ترجمان بٹگرام انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مٹی کے تودے اور دیگر رکاوٹوں کے سبب آمدورفت شدید متاثر ہوئی تھی جس پر محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کو فوری بحالی کے احکامات جاری کئے گئے اور ٹیموں نے مشینری کے …

بٹگرام۔ 2 اپریل (اے پی پی):اسسٹنٹ کمشنر الائی عامر مصطفیٰ نے حالیہ بارشوں کے باعث تحصیل الائی کے مختلف علاقوں میں سڑکوں کی بندش کا فوری نوٹس لیا۔ ترجمان بٹگرام انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مٹی کے تودے اور دیگر رکاوٹوں کے سبب آمدورفت شدید متاثر ہوئی تھی جس پر محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کو فوری بحالی کے احکامات جاری کئے گئے اور ٹیموں نے مشینری کے ساتھ موقع پر پہنچ کر کام شروع کر دیا۔ ہنگامی کارروائی کے نتیجہ میں درب خوڑ، صوبت چرا اور پاشتو روڈ کے ایک روٹ کو ٹریفک کیلئے بحال کر دیا گیا جبکہ دوسرے روٹ پر کام جاری ہے، بروقت اقدامات سے آمدورفت بحال ہوئی اور عوام کو درپیش مشکلات میں نمایاں کمی آئی جبکہ انتظامیہ نے آئندہ بھی ایسے حالات سے نمٹنے کیلئے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔