اکستان کی سکواش کھلاڑی ثناء بہادر نے آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں منعقدہ پی ایس اے چیلنجر 3K بینڈیگو اوپن 2026 کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔13 سے 16 اگست تک بینڈیگو سکواش سینٹر میں جاری ایونٹ کے فائنل میں ثناء بہادر نے آسٹریلیا کی ریچل گرینہ کو 3-1سے شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کی۔
ثناء بہادر نے پی ایس اے چیلنجر بینڈیگو اوپن کا ٹائٹل جیت لیا

مزید خبریں
میلبورن ۔16اگست (اے پی پی):پاکستان کی سکواش کھلاڑی ثناء بہادر نے آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں منعقدہ پی ایس اے چیلنجر 3K بینڈیگو اوپن 2026 کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔13 سے 16 اگست تک بینڈیگو سکواش سینٹر میں جاری ایونٹ کے فائنل میں ثناء بہادر نے آسٹریلیا کی ریچل گرینہ کو 3-1سے شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کی۔
پاکستان سکواش فیڈریشن (پی ایس ایف) نے ثناء بہادر کو بینڈیگو اوپن 2026 جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان سکواش کے لیے ایک شاندار کامیابی اور قابلِ فخر لمحہ ہے۔فیڈریشن نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کا نام روشن کرنے کا سلسلہ جاری رکھیں۔






