وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے خاران میں 7 فتنۃ الخوارج دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے ایک بار پھر بہادری، پیشہ ورانہ مہارت اور عزم کا شاندار مظاہرہ کیا۔
وفاقی وزیر ریلوے کا خاران میں 7 فتنۃ الخوارج دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

مزید خبریں
اسلام آباد۔16اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے خاران میں 7 فتنۃ الخوارج دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے ایک بار پھر بہادری، پیشہ ورانہ مہارت اور عزم کا شاندار مظاہرہ کیا۔
وزارت ریلویز کی جانب سے اتوار کو جاری بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ دہشتگردی کے ناسور کے خاتمے کے لیے سکیورٹی فورسز کے جوان پوری قوم کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، قوم کو اپنے بہادر جوانوں کی جرات، حوصلے اور عزم پر فخر ہے۔
وزیر ریلوے نے کہا کہ فتنۃ الخوارج کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کا عزم و حوصلہ قابلِ تحسین ہے۔ محمد حنیف عباسی نے کہا کہ دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائیاں قیامِ امن کے لیے سکیورٹی فورسز کے غیرمتزلزل عزم کا ثبوت ہیں۔





