الجیریا، ارجنٹائن ملیریا سے پاک ملک قرار، اقوام متحدہ

73

اقوام متحدہ۔ 24مئی(اے پی پی)اقوام متحدہ کے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے الجیریا اور ارجنٹائن کو ملیریا سے پاک ہونے کا اعلان کیا۔ ڈبلیو ایچ او کے ہدایات کے مطابق اگرکوئی ملک یہ ثابت کر دے کہ اس نے مسلسل تین سال تک ملیریا کی روک تھام کی ہو تو اسے ملیریا سے پاک قرار دیا جاتا ہے۔