وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نےکہاہے کہ 19 جولائی 1947 کو غیور کشمیروں نے ریاست جموں و کشمیر کی پاکستان کے ساتھ الحاق کی قرارداد منظور کی تھی،الحاق پاکستان کی قرارداد اس بات کا ثبوت ہے کہ کشمیریوں کا دل ہمیشہ پاکستان کے ساتھ دھڑکتا ہے۔
الحاق پاکستان کی قرارداد اس بات کا ثبوت ہے کہ کشمیریوں کا دل ہمیشہ پاکستان کے ساتھ دھڑکتا ہے،مریم نواز

مزید خبریں
لاہور۔19جولائی (اے پی پی):وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نےکہاہے کہ 19 جولائی 1947 کو غیور کشمیروں نے ریاست جموں و کشمیر کی پاکستان کے ساتھ الحاق کی قرارداد منظور کی تھی،الحاق پاکستان کی قرارداد اس بات کا ثبوت ہے کہ کشمیریوں کا دل ہمیشہ پاکستان کے ساتھ دھڑکتا ہے۔
یوم الحاق پاکستان پر خصوصی پیغام میں وزیراعلیٰ نے کہاکہ مسئلہ کشمیر کا اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق پر امن حل ہی کشمیریوں کے حقوق اور خطے میں امن کا ضامن ہے،پاکستانی حکومت اور عوام کشمیریوں کی سفارتی، اخلاقی وسیاسی حمایت جاری رکھیں گے۔
وزیراعلیٰ مریم نوازنے کہاکہ پاکستان بھارتی جبر کے شکار کشمیریوں کو حق دلانے کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھاتارہے گا،بھارتی زیر تسلط جموں و کشمیر کے عوام دہائیوں بعد بھی حق خودارادیت ملنے کے منتظر ہیں۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ مظلوم کشمیری بہن بھائیوں کی جدوجہد، قربانیوں اور لازوال حوصلے کو سلام پیش کرتی ہوں، وہ دن ضرور آئے گا ،جب مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام مستقبل کا فیصلہ کریں گے۔







