الحرمین الشریفین میں ’ختم قرآن‘ تروایح میں خصوصی دعا تہجد میں ہو گی،ادارہ امور الحرمین

59
الحرمین الشریفین میں ’ختم قرآن‘ تروایح میں خصوصی دعا تہجد میں ہو گی،ادارہ امور الحرمین

مکہ مکر۔7اپریل (اے پی پی):سعودی ادارہ امور الحرمین کے شعبہ دینی امور نے کہا ہے کہ مسجد الحرام اور مسجد نبوی الشریف میں ختم قرآن کریم 29 ویں شب کو نماز تراویح میں ہو گا۔

ایس پی اے کے مطابق الحرمین الشریفین کی انتظامیہ نے ختم قرآن کی دعا میں شرکت کے لیے خصوصی انتظامات کرتے ہوئے مسجد الحرام جانے والے راستوں پر زائرین کی سہولت کے لیے بڑی تعداد میں سکیورٹی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے جو زائرین کی رہنمائی میں مصروف ہیں۔

انتظامیہ کی کوشش ہوتی ہے کہ نمازوں کے مخصوص اوقات میں زائرین کی سہولت کے لیے عمرہ زائرین کو ہی مسجد الحرام جانے کی اجازت دی جائے جبکہ بغیر احرام والوں کے لیے نمازوں کی ادائیگی کے لیے خصوصی مقامات کا تعین کیا گیا ہے۔

مسجد الحرام اور مسجد نبوی الشریف میں ختم قرآن کریم 29 ویں شب کو نماز تراویح میں ہو گا۔ زائرین کی کوشش ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ وقت الحرمین الشریفین میں گزاریں۔