- Advertisement -
لاہور۔31جنوری (اے پی پی):لاہور آرٹس کونسل الحمرامیں 8واں فیض فیسٹیول 9 تا11 فروری2024 کو منعقد ہو گا۔
ترجمان الحمرا کے مطابق فیسٹیول میں بامعنی ادبی وثقافتی مکالمے، تہذیبی وتمدنی گفتگو کے سیشنز،لائیو پرفارمنسز،تھیٹر ، قوالی کے پروگرام، کتب کی تقریب رونمائی ، ڈاکومنٹریز ، مشاعرے ، ڈرم سرکل، ورکشاپس،اوپن مائیک ،رقص،فلم سکریننگ و دیگر سرگرمیاں پیش کی جائیں گی۔
- Advertisement -
فیسٹیول میں پاکستان سمیت دنیا بھر سے مندوبین شرکت کر یں گے۔ فیض فیسٹیول کا افتتاح نمائش بعنوان وویمن آرٹسٹ آف پاکستان سے ہوگا۔پہلے روز قوالی کے پروگرام میں نامور قوال سلیم صابری اور وسیم صابری پرفارم کریں گے جبکہ اجوکاتھیٹر اپنا ڈرامہ بلھا پیش کرے گا۔دوسرے روز32سے زائد نشستیں منعقدہونگی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=435156
- Advertisement -