الحمرا آرٹس کونسل میں خواتین کا مشاعرہ بعنوان "شاعری ہمارا ورثہ”کا انعقاد

122
Alhambra Arts Council

لاہور۔12جون (اے پی پی):الحمرا آرٹس کونسل میں بدھ کی شام خواتین کا مشاعرہ بعنوان "شاعری ہمارا ورثہ”کا انعقاد ہوا، اس حوالے سے ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا سارہ رشید کا کہنا تھا کہ شاعری ہماری روایات کی عکاسی ہے،

الحمرا کے پلیٹ فارم میں مشاعرہ کی روایات کو آگے بڑھایا جائے گا،ترجمان کے مطابق مشاعرہ میں نامور شاعرات بشری اعجاز، صوفیہ بیدار،رخشندہ نوید،شیبہ طراز، صائمہ آفتاب،ڈاکٹر شاہدہ دلاور، فاطمہ مہرو نے اپنا کلام پیش کیا۔