17.7 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 4, 2025
ہومشوبزالحمرا آرٹس کونسل میں صوفی فیسٹیول میں آرٹ اینڈ کرافٹ،صوفی خطاطی، صوفی...

الحمرا آرٹس کونسل میں صوفی فیسٹیول میں آرٹ اینڈ کرافٹ،صوفی خطاطی، صوفی گائیکی سمیت دیگر تقریبات جاری

- Advertisement -

لاہور۔8جنوری (اے پی پی):الحمرا آرٹس کونسل میں جاری صوفی فیسٹیول میں صوفی آرٹ اینڈ کرافٹ،نمائش،صوفی خطاطی،صوفی گائیکی،پینل ڈسکشن،رقص درویش،صوفی مشاعرہ، سماع،صوفی خانقاہ سمیت دیگر تقریبات کا اہتمام کیاگیا ہے۔تر جمان کے مطابق محکمہ اوقاف و مذہبی امور پنجاب کے زیر اہتمام الحمرا آرٹس کونسل کے تعاون سے تین روزہ صوفی فیسٹیول میں الحمرا کی جانب سے فیسٹیول میں شرکت کرنے والوں کو مثالی ماحول مہیا کیا گیا ہے ۔اس حوالے سے ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا سید توقیر حیدر کاظمی نےکہا کہ الحمرا آرٹس کونسل صوفیا کرام کی تعلیمات کی امین و پاسدار ہے

معاشرہ میں موجود انتہا پسندی کے جذبات کا قلع قمع کرنے کے لئے صوفی تعلیمات کی اشد ضرورت ہے،ہماری دھرتی صوفیا کرام کی دھرتی ہے،اسلام کے پرچار میں صوفیا کرام کی تعلیمات کا کلیدی کردار ہے، صوفی ازم انسانیت کی خدمت اور پیار و محبت کے فروغ سے عبار ت ہے۔انہوں نے کہا کہ صوفیا کرام کی جدوجہد نے ہماری تہذیب و ثقافت کو حسن دیا،صوفی فیسٹیول کا مقصد صوفیا کرام کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے،ان کی تعلیمات کو نئی نسل کے لئے اجاگر کرنا ہے،صوفی ازم کی راہ انسان اور اللہ تعالی کے تعلق کو مضبوط بناتا،دنیا و آخرت کی کامیابی کی سند ہے

- Advertisement -

صوفی ادب آج بھی معاشرہ میں امن و سلامتی کا ضامن ہے،فیسٹیول میں انہی ادبی روایات کا احاطہ کیا جا رہا ہے جس میں زندگی کو خوبصورت بنانے کے راز موجود ہیں،ہمارے دل صوفیا کرام کی محبت و احترام کے پیکر ہیں،نوجوانوں سے اپیل ہے کہ وہ صوفیا کرام کی تعلیمات کو پڑھیں اور ان پر عمل کر کے کامیاب انسان بنیں،صوفی فیسٹیول میں الحمرا بڑھ چڑھ کر اپنی خدمات پیش کرنے کا عزم رکھتا ہے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=543853

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں