34.3 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومشوبزالحمرا عالمی سطح پر پاکستان کے ورثے،تاریخ وتمدن اور متنوع اقدارکی ترویج...

الحمرا عالمی سطح پر پاکستان کے ورثے،تاریخ وتمدن اور متنوع اقدارکی ترویج کر رہا ہے،چیئرمین بورڈ آف گورنرز لاہور آرٹس کونسل

- Advertisement -

لاہور۔14مارچ (اے پی پی):چیئرمین بورڈ آف گورنرز لاہور آرٹس کونسل الحمرا ر ضی احمدنے کہا ہے کہ الحمرا عالمی سطح پر پاکستان کے ورثے،تاریخ وتمدن اور متنوع اقدارکی خاطر خواہ ترویج کر رہا ہے، الحمرا ہماری ثقافت کی عظمتوں کو صحیح معنوں میں دوسروں تک پہنچانے میں معاونت کرتی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے فرانسیسی وفد کے الحمرا آرٹس کونسل کے دورے کے موقع پر کیا۔قبل ازیں 2 رکنی فرانسیسی وفد نے الحمرا آرٹس کونسل کے دونوں کمپلیکس کا دورہ کیا۔وفد میں شامل اراکین مشیل گولپی اور گائے ایلن نے الحمرا اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس،الحمرا آرٹ گیلری اور الحمرا آرٹ میوزیم میں آویزاں فن پارے دیکھے اور الحمرا آرٹ میوزیم میں عالمی شہرہ آفاق آرٹسٹوں کا کام دیکھنے کے بعد ڈائری میں اپنے تاثرات قلم بند کئے۔

- Advertisement -

علاوہ ازیں وفد نے الحمرا اوپن ایئر تھیٹر کا بھی دورہ کیا۔ اس موقع پر چیئرمین الحمرا نےوفد کو یہاں ہونے والی سرگرمیوں بارے آگاہ کیا۔وفد نے الحمرا آرٹ گیلری میں جاری پنجاب کے ثقافتی رنگوں پر مشتمل نمائش بھی دیکھی اور پنجاب کے ثقافتی رنگوں کو بھرپور سراہا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=447937

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں