الحمرا میں فرانسیسی گٹارسٹ تھیبالٹ کاون کی ساتھی فنکاروں کے ہمراہ شاندار پرفارمنس،ترجمان

101
French guitarist Thibault Cowan
French guitarist Thibault Cowan

لاہور۔21اپریل (اے پی پی):لاہور آرٹس کونسل الحمرا بین الثقافتی سرگرمیوں کا مرکز و محور بن چکا ہے،دنیا بھر کے ثقافتی طائفے الحمرا کے پلیٹ فارم کی زینت بنتے ہیں۔گزشتہ روز فرانسیسی گٹارسٹ تھیبالٹ کاون نے ساتھی فنکاروں کے ہمراہ الحمرا کے پلیٹ فارم پرفارم کیا،کراس کلچرل کے ان پروگرامز میں زندہ دلانِ لاہور کی دلچسپی دیدنی ہوتی ہے۔

ترجمان کے مطابق چیئرمین بورڈ آف گورنز لاہور آرٹس کونسل الحمرا رضی احمد نے پروگرام میں خصوصی شرکت کی،ثقافتی تبادلے کی یہ کاوشیں دنیا کے زبان وادب، تہذیب وتمدن،تاریخ کا پتادیتی ہے،الحمرا کے پلیٹ فارم سے عوام کو غیر ملکی فنکاروں کی پرفارمنس دیکھنے کا موقع ملا،دیکھنے والوں نے فرانسیسی فنکاروں کے فن کو سراہا،تھیبالٹ کاون دنیا کے 130ممالک میں پرفارم کر چکے ہیں۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ الحمرا جہاں اپنی دھرتی کے فن کو فروغ دے رہا ہے وہاں غیر ملکی فن کو بھی پاکستانیوں کیلئے پیش کر رہا ہے اور دنیا بھر کے فنکار الحمرا کے پلیٹ فارم سے اپنے فن کا مظاہر ہ کرنے کو اعزاز سمجھتے ہیں۔