ملتان ۔16دسمبر (اے پی پی):معروف مصنف اور اداکار کمال احمد رضوی کوبچھڑے 6 برس بیت گئے۔کمال احمد رضوی یکم مئی1930ءکو بہار کے ایک قصبے میں پیدا ہوئے
۔قیام پاکستان کے بعد وہ 1951ءمیں پاکستان آ ئے ۔کچھ عرصہ کراچی میں قیام کے بعد لاہور منتقل ہوگئے۔ انہوں نے متعدد انگریزی کتابوں کا ترجمہ کیا ۔تہذیب ، آئینہ اور شمع نامی رسائل کی ادارت کی۔بچوں کی دنیا اور تعلیم وتربیت میں کام کیا اور پھلواری کے نام سے بچوں کا رسالہ بھی شائع کیا۔1965ءمیں انہوں نے لاہور ٹی وی سے” الف ن“ کا آغاز کیا جس میں وہ خود الن اور رفیع خاور ننھے کا کردار ادا کرتے تھے۔
یہ پی ٹی وی کے مقبول ترین پروگراموں میں سے ایک تھا۔ حکومت پاکستان نے ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں 1989ءمیں تمغہ حسن کارکردگی سے نوازا۔کمال احمد رضوی طویل علالت کے بعد 17دسمبر 2015ءکو کراچی میں انتقال کرگئے