اقوام متحدہ ۔ 18 اگست (اے پی پی) اقوام متحدہ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ شدت پسند تنظیموں القاعدہ اور داعش کے لیے لڑنے والے غیرملکی جنگجووں کی اپنے وطن واپسی میں اضافہ ہو رہا ہے۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق عالمی ماہرین کی جانب سے کہا گیا کہ یہ جنگجو ’ڈارک ویب‘ کے ذریعے ایک دوسرے سے رابطوں میں ہیں اور اپنے اپنے ملکوں میں دہشت گرد حملے کر …
القاعدہ اور داعش کے لیے لڑنے والے غیرملکی جنگجووں کی اپنے ممالک واپسی میں اضافہ ہو رہا ہے،اقوام متحدہ

مزید خبریں
اقوام متحدہ ۔ 18 اگست (اے پی پی) اقوام متحدہ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ شدت پسند تنظیموں القاعدہ اور داعش کے لیے لڑنے والے غیرملکی جنگجووں کی اپنے وطن واپسی میں اضافہ ہو رہا ہے۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق عالمی ماہرین کی جانب سے کہا گیا کہ یہ جنگجو ’ڈارک ویب‘ کے ذریعے ایک دوسرے سے رابطوں میں ہیں اور اپنے اپنے ملکوں میں دہشت گرد حملے کر سکتے ہیں۔ شدت پسند گروہوں پر عائد پابندیوں پر نگاہ رکھنے والے ان عالمی ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈارک ویب کے استعمال کی وجہ سے خفیہ ایجنسیوں کو ان عسکریت پسندوں پر نگاہ رکھنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ شدت پسند نئے بھرتی کیے گئے افراد کو بھی رفتہ رفتہ پیغام رسانی کے خفیہ طریقوں کی تربیت دے دیتے ہیں، جس سے ان کی نگرانی نہایت مشکل ہو جاتی ہے۔








