اللہ کے فضل وکرم سے خیریت سے ہوں، دشمن عناصر کی جانب سے میرے انتقال کی جھوٹی خبریں چلائی جا رہی ہیں، ڈاکٹر عبدالقدیر خان

92

اسلام آباد ۔ 24 ستمبر (اے پی پی) معروف ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے اپنے حوالے سے سوشل میڈیا پر چلنے والے خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ میں اللہ کے فضل وکرم سے خیریت سے ہوں، دشمن عناصر کی جانب سے میرے انتقال کی جھوٹی خبریں چلائی جا رہی ہیں۔ منگل کو اپنے ایک ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ قوم مجھ سے متعلق خبریں سن سن کر پریشان ہو رہی ہے ۔ میں خیریت سے ہوں اور بالکل تندرست ہوں۔ دشمن عناصر کی جانب سے میرے انتقال کے بارے میں جھوٹے خبریں پھیلا رہے ہیں۔ قوم جھوٹی خبروں پر کان نہ دھرے۔