30.5 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںالیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلوچستان اسمبلی کے 5ارکان اسمبلی کی رکنیت...

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلوچستان اسمبلی کے 5ارکان اسمبلی کی رکنیت بحال کردی

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 27 جنوری (اے پی پی):الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلوچستان اسمبلی کے 5ارکان اسمبلی کی رکنیت بحال کردی ۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے بلوچستان صوبائی اسمبلی کے ارکان کو اثاثہ جات کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر ان کی رکنیت 16جنوری کو معطل کردی گئی تھی تاہم ارکان اسمبلی سابق وزیراعلیٰ بلوچستان وحلقہ پی بی 26کیچ سے ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ، حلقہ پی بی 35سوراب سے نوابزادہ ظفر اللہ زہری ،حلقہ پی بی 16سے عبدالمجید بادینی ،حلقہ پی بی 44سے میر عبید اللہ گورگیج اورخواتین کی نشست پر صفیہ کی جانب سے اثاثہ جات کی تفصیلات جمع کرانے کے بعد الیکشن کمیشن نے 5ارکان کی رکنیت بحال کردی ہے ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=552418

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں