الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ڈیرہ اسماعیل خان کے لیئے صوبائی حلقوں کے مانیٹرنگ آفیسرز اور انکی ٹیم کا اعلامیہ جاری کردیا

166
election commission of pakistan

ڈیرہ اسماعیل خان۔ 22 دسمبر (اے پی پی):ڈیرہ اسماعیل خان الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ڈیرہ اسماعیل خان کے لیئے صوبائی حلقوں کے مانیٹرنگ آفیسرز اور انکی ٹیم کا اعلامیہ جاری کردیا۔ آٹھ فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں انتخابی مہم میں الیکشن کمیشن کے قوائد و ضوابط کی پاسداری کو یقینی بنانے کسی قسم کی بے ضابطگی اور سیاسی جماعت یا امیدوار کی جانب سے شکایات کا جائزہ لینے کے لیئے بنائی گئی

ڈیرہ اسماعیل خان کی سطح پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر احد یوسف کو ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر تعینات کیا گیا ہے ۔ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کی نگرانی میں صوبائی اسمبلی کے حلقوں کے لیئے مانیٹرنگ آفیسرز بھی تعینات کیئے گئے ہیں۔ پی کے111 ڈیرہ اسماعیل خان ون کے لیئے تحصیل میونسپل آفیسر پہاڑ پور حمیداللہ خان اور پرنسپل گورنمنٹ ہائی سکول پنیالہ نواب خان ، پی کے 112 ڈیرہ ٹو کے لیئے ایکسئن ایریگیشن پہاڑ پورڈویژن محمد رضوان ، اسسٹنٹ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر فہیم نواز خان۔ پی کے 113 ڈیرہ تھری کے لیے گومل یونیورسٹی کے ڈپٹی کنٹرولر امتحانات محمد عرفان خان، تحصیل میونسپل آفیسر ڈیرہ محمد اجمل خان۔ پی کے 114 ڈیرہ فور کے لیئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمود جان ، اسسٹنٹ اکانٹنٹ شیر وہاب اورپی کے 115 ڈیرہ فائیو کے لیئے ڈیرہ تعلیمی بورڈ کے سیکرٹری محمد رحمان اور اسسٹنٹ فنانس افسر قدرت اللہ خان کو مذکورہ صوبائی حلقوں کا مانیٹرنگ آفیسرز تعینات کیا گیا ہے۔\