الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے ووٹ کے اندراج، منتقلی اور درستگی کے لئے آخری تاریخ 13 جولائی مقرر

195
Election Commission

فیصل آباد۔21جون (اے پی پی):الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے ووٹ کے اندراج، منتقلی اور درستگی کیلئے آخری تاریخ 13 جولائی2023 مقررکردی گئی ہے۔ضلعی الیکشن کمشنر آفس فیصل آباد کے ترجمان نے بتایا کہ چونکہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے ووٹ کے اندراج، منتقلی اور درستگی کیلئے آخری تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے لہٰذاعوام الناس سے التماس ہے کہ وہ اپنے ووٹ کے اندراج، منتقلی اور درستگی کے لئے 13جولائی 2023 تک دفتر ضلعی الیکشن کمشنرفیصل آبادسے رابطہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں خاص طور پر خواتین، خواجہ سراؤں اور معذور افراد سے گذارش ہے کہ وہ اپنا قومی شناختی کارڈ نمبر8300 پر ایس ایم ایس کے ذریعے چیک کریں اور اگر کسی قسم کی درستگی در کار ہو تو ان کے دفتر سے رابطہ کریں جہاں الیکشن کمیشن آف پاکستان کا عملہ ہر وقت ان کی معاونت کے لئے موجود ہیں ۔