الیکشن کمیشن اس امر کو یقینی بنائے گا کہ کراچی اوردیگر علاقوں میں انتخابی عمل میں کسی قسم کی مداخلت اور شر پسندی سے سختی سے نپٹا جائے، چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ

94
الیکشن کمیشن کی تمام صوبائی الیکشن کمشنرز اور ریٹرننگ افسران کو اگلے نصف گھنٹے میں تمام نتائج کا اعلان کرنے کی ہدایت

اسلام آباد۔14جنوری (اے پی پی):چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن اس امر کو یقینی بنائے گا کہ کراچی اوردیگر علاقوں میں انتخابی عمل میں کسی قسم کی مداخلت اور شر پسندی سے سختی سے نپٹا جائے،بلدیاتی اداروں کا قیام اور استحکام جمہوریت اور ملکی ترقی کے لئے از حد ضروری ہے،کراچی اور حیدرآباد کے محب وطن عوام سے گزارش ہے کہ وہ کل کے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لے کر جمہوریت پر اپنے اعتماد کا بھر پور اظہار کریں،

بلدیاتی انتخابات میں ووٹرز اور عوام پر امن انتخابی ماحول کو یقینی بنائیں۔ ہفتہ کو اپنے پیغام میں چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ الیکشن کمیشن اس امر کو یقینی بنائے گا کہ انتخابی عمل میں کسی قسم کی مداخلت اور شر پسندی سے سختی سے نپٹا جائے،لیکشن کمیشن ,انتخابی عملہ اور امن و امان قائم کرنے والے تمام ادارے کراچی و حیدرآباد کے عوام کے اعتماد پر ضرور پورا اتریں گے۔