نواز شریف نے پارٹی راہنمائوں اور کارکنان کو پنجاب میں انتخابات کی تیاری کی ہدایت کی ہے ،وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب

اسلام آباد۔14جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہےکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے پارٹی رہنمائوں اور کارکنان کو پنجاب میں انتخابات کی تیاری کی ہدایت کی ہے ۔

یہاں جاری بیان کے مطابق وزیر اطلاعات نے کہا کہ قائدِ محمد نوازشریف نے اپنی صدارت میں لندن میں منعقدہ پارٹی قیادت کے اہم مشاورتی اجلاس میں اعلان کیا۔قائد نوازشریف نے پارٹی صدر محمد شہباز شریف کو پارلیمانی بورڈ قائم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پورے جذبے، اعتماد اور بھرپور تیاری اور قوت سے آگے بڑھیں۔ نواز شریف نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ انشاءاللہ فتح پاکستان مسلم لیگ ن کی ہو گی