الیکشن کمیشن میں مزید چاراضلاع کی حلقہ بندیوں پر اعتراضات کی سماعت(آج) ہوگی

114
الیکشن کمیشن کسی قسم کے ہتھکنڈوں سے دبائو میں نہیں آئے گا اور آئین و قانون کے مطابق اپنے فرائض سرانجام دیتا رہے گا، ترجمان الیکشن کمیشن

اسلام آباد۔19نومبر (اے پی پی):الیکشن کمیشن میں پیر کو مزید چاراضلاع کی حلقہ بندیوں پر اعتراضات کی سماعت ہوگی۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق بنچ نمبر ایک میں منڈی بہائوالدین اور خانیوال جبکہ بنچ نمبر 2 میں کیچ اور گجرات کے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی ڈیجیٹل مردم شماری کے تحت نئی حلقہ بندیوں پردائر اعتراضات نمٹائے جائیں گے۔