الیکشن کمیشن میں چیئر مین پی ٹی آئی اور دیگر کے خلاف الیکشن کمیشن کی توہین اور چیف الیکشن کمشنر کی تضحیک کے کیسز پر فرد جرم کل (جمعرات کو) عائد کی جائے گی

110
election commission of pakistan

اسلام آباد۔22نومبر (اے پی پی):الیکشن کمیشن میں پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران احمد خان نیازی اور دیگر کے خلاف الیکشن کمیشن کی توہین اور چیف الیکشن کمشنر کی تضحیک کے کیسز پر فرد جرم کل (جمعرات) کو عائد کی جائے گی۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کی گئی کاز لسٹ کے مطابق الیکشن کمیشن میں عمران احمد خان نیازی، فواد چوہدری اور اسدعمر کے خلاف الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر کے بارےمیں توہین آمیز اور غیر پارلیمانی زبا ن کے استعمال کے کیس کی سماعت ہو گی۔

الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے پروڈکشن آرڈر جاری اور پی ٹی آئی رہنمائوں کوذاتی حیثیت میں طلب کیا ہے۔ پی ٹی آئی رہنمائوں پر فرد جرم بھی عائد کی جانی ہے۔