الیکشن کمیشن میں کل مختلف اضلاع کی حلقہ بندیوں پر 125 اعتراضات نمٹائے جائیں گے

86
الیکشن کمیشن کسی قسم کے ہتھکنڈوں سے دبائو میں نہیں آئے گا اور آئین و قانون کے مطابق اپنے فرائض سرانجام دیتا رہے گا، ترجمان الیکشن کمیشن

اسلام آباد۔6نومبر (اے پی پی):الیکشن کمیشن میں کل (منگل کو) مختلف اضلاع کی حلقہ بندیوں پر 125 اعتراضات نمٹائے جائیں گے۔بنچ نمبر ایک میں رحیم یار خان اور نارووال کے 71 اعتراضات کی سماعت ہوگی جبکہ بنچ نمبر 2 میں راولپنڈی،لیہ،تھرپارکر،بدین اور شہدادکوٹ کے حلقوں پر 54 اعتراضات کی سماعت ہوگی۔