الیکشن کمیشن نے انتخابی مہم کی مانیٹرنگ کیلئے ملک بھر میں 492 مانیٹرنگ ٹیمیں مقرر کردیں ٹیمیں انتخابی قوانین اور قواعد کی خلاف ورزیوں کی شکایات سے کمیشن کو آگاہ کریں گی اسلام آباد ۔ 20 جون (اے پی پی) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 2018ءکے عام انتخابات کی انتخابی مہم کی مانیٹرنگ کیلئے ملک بھر میں 492 مانیٹرنگ ٹیمیں مقرر کی ہیں۔ سرکاری ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کیلئے 99، …
الیکشن کمیشن نے انتخابی مہم کی مانیٹرنگ کیلئے ملک بھر میں 492 مانیٹرنگ ٹیمیں مقرر کردیں
الیکشن کمیشن نے انتخابی مہم کی مانیٹرنگ کیلئے ملک بھر میں 492 مانیٹرنگ ٹیمیں مقرر کردیں
ٹیمیں انتخابی قوانین اور قواعد کی خلاف ورزیوں کی شکایات سے کمیشن کو آگاہ کریں گی
اسلام آباد ۔ 20 جون (اے پی پی) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 2018ءکے عام انتخابات کی انتخابی مہم کی مانیٹرنگ کیلئے ملک بھر میں 492 مانیٹرنگ ٹیمیں مقرر کی ہیں۔ سرکاری ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کیلئے 99، پنجاب کیلئے 297، سندھ کیلئے 130، بلوچستان کیلئے 51، فاٹا کیلئے 12 اور وفاقی دارالحکومت کیلئے 3 مانیٹرنگ ٹیمیں مقرر کی گئی ہیں جو قومی و صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کیلئے چلائی جانے والی انتخابی مہمات کی نگرانی کریں گی۔ الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق یہ مانیٹرنگ ٹیمیں امیدواروں سیاسی جماعتوں کی طرف سے چلائی جانے والی انتخابی مہم کا جائزہ لیں گی اور انتخابی قوانین اور قواعد کی خلاف ورزیوں کی شکایات سے کمیشن کو آگاہ کریں گی۔









