الیکشن کمیشن نے حلقہ این اے 53 سے عمران خان کی کامیابی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا

اسلام آباد ۔ 10 اگست (اے پی پی) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 53 اسلام آباد II سے عمران احمد خان نیازی کی کامیابی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ قبل ازیں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات کے دوران 25 جولائی کو پولنگ کے روز بیلٹ کی رازداری پامال کرتے ہوئے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے معاملہ پر پاکستان …

اسلام آباد ۔ 10 اگست (اے پی پی) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 53 اسلام آباد II سے عمران احمد خان نیازی کی کامیابی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ قبل ازیں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات کے دوران 25 جولائی کو پولنگ کے روز بیلٹ کی رازداری پامال کرتے ہوئے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے معاملہ پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی معافی قبول کر لی اور قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 53 اسلام آباد سے عمران خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا بھی فیصلہ کیا۔