23.9 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 10, 2025
ہومقومی خبریںالیکشن کمیشن نے خیبرپختونخواسے اسمبلی کی نشستیں کم کرنے کے بابر اعوان...

الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخواسے اسمبلی کی نشستیں کم کرنے کے بابر اعوان ایڈووکیٹ کےبیان کو حقائق کے منافی اور عوام کے ذہنوں میں ابہام پیدا کرنے کی ناکام کوشش قراردے دیا

- Advertisement -

اسلام آباد۔1دسمبر (اے پی پی):الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخواسے اسمبلی کی نشستیں کم کرنے کے بابر اعوان ایڈووکیٹ کےبیان کومکمل طور پر حقائق کے منافی اور عوام کے ذہنوں میں ابہام پیدا کرنے کی ناکام کوشش قراردیتےہوئے وضاحت کی ہے کہ فاٹا کے انضمام کے بعد آئین کے مطابق آبادی کو مد نظررکھتے ہوئے حلقہ بندیاں کی گئی ہیں، خیبرپختونخوا میں فاٹا کے انضمام سے قبل قومی اسمبلی کی نشستیں 39 تھیں جو اب بڑھ کر 45 ہو گئی ہیں، اسی طرح صوبائی اسمبلی کی نشستیں 99 سے بڑھ کر 115 ہو گئی ہیں۔

جمعہ کو الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں ترجمان نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ2018میں ہونےوالی 25ویں آئینی ترمیم کے مطابق سابقہ فاٹا کو صوبہ خیبر پختونخوا میں ضم کرنے کے بعد فاٹا کی 12 قومی اسمبلی کی نشستوں کو ختم کر کے صوبہ خیبر پختونخواکی قومی اسمبلی کی نشستوں میں 6 نشستوں کا اضافہ کیا گیا اور یہ بڑھ کر 39 سے 45 کر دی گئی ہیں ۔

- Advertisement -

اسی طرح خیبر پختونخوا کی صوبائی اسمبلی میں 16 جنرل سیٹوں کا اضافہ کر کے 99 سے 115 کر دی گئی ہیں ۔وکیل موصوف کایہ بیان کہ الیکشن کمیشن نے کس اختیار کے تحت خیبر پختونخوا کی نشستیں کم کی ہیں انتہائی مضحکہ خیز ہے۔ بطور وکیل بابر اعوان کو کوئی بات آئین اور قانون سے ہٹ کر نہیں کرنی چاہیے ۔ قومی وصوبائی اسمبلیوں کی سیٹوں کا تعین پارلیمنٹ کا استحقاق ہے اور آئین کے مطابق مختص کی گئی سیٹوں کے مطابق الیکشن کمیشن نے حلقہ بندی کی ہے ۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=415616

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں