الیکشن کمیشن نے سکیورٹی اہلکاروں کے لئے 11نکاتی ضابطہ اخلاق جاری کر دیا

اسلام آباد ۔ 12 جون (اے پی پی)آئندہ عام انتخابات 2018ءمیں امن وامان کی ذمہ داریاں سرانجام دینے والے سکیورٹی اہلکاران متعلقہ پریذائیڈنگ آفسران کی اجازت کے بغیر پولنگ سٹیشن کی حدود میں داخل نہیں ہوسکیں گے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ سکیورٹی اہلکاروں کے لئے 11نکاتی ضابطہ اخلاق کے مطابق یہ سکیورٹی اہلکاران انتخابی عمل کے دوران غیر جانبدار رہیں گے اور کسی سیاسی جماعت یا اس …

اسلام آباد ۔ 12 جون (اے پی پی)آئندہ عام انتخابات 2018ءمیں امن وامان کی ذمہ داریاں سرانجام دینے والے سکیورٹی اہلکاران متعلقہ پریذائیڈنگ آفسران کی اجازت کے بغیر پولنگ سٹیشن کی حدود میں داخل نہیں ہوسکیں گے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ سکیورٹی اہلکاروں کے لئے 11نکاتی ضابطہ اخلاق کے مطابق یہ سکیورٹی اہلکاران انتخابی عمل کے دوران غیر جانبدار رہیں گے اور کسی سیاسی جماعت یا اس کے امیدوار کے حق میں یا خلاف کام نہیں کریں گے۔ پولنگ عملہ کے ساتھ مکمل تعاون اور اپنے فرائض دیانتداری اور قانون کے مطابق سر انجام دیں گے۔

مزید خبریں