الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں سے عمومی نشستوں پر نامزد امیدواروں کی تفصیلات 5 روز کے اندر طلب کر لیں

47
پنجاب کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخاب ،چیف الیکشن کمشنر کی پولنگ میں رکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی ہدایت

اسلام آباد ۔ 27 جون (اے پی پی) الیکشن کمیشن نے تمام سیاسی جماعتوں سے انتخابی قانون 2017ءکے تحت عمومی نشستوں پر نامزد امیدواروں کی تفصیلات 5 روز کے اندر طلب کر لی ہیں تاکہ 5 فیصد خواتین امیدوار نامزد کرنے کی شق پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جا سکے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے بدھ کو جاری کی گئی پریس ریلیز کے مطابق الیکشن کمیشن نے تمام سیاسی جماعتوں جنہوں نے انتخابی نشانات برائے عام انتخابات 2018ءحاصل کئے ہیں، کو ہدایت کی ہے کہ وہ انتخابی قانون 2017ءکے سیکشن 206 کے تحت تمام سیاسی جماعتیں مرد و خواتین کو جاری کئے گئے پارٹی ٹکٹس کی تفصیلات جس میں 5 فیصد ٹکٹ جنرل نشستوں پر خواتین کو جاری کئے گئے ہوں الیکشن کمیشن کو فراہم کریں تاکہ انتخابی قانون 2017ءپر عملدرآمد یقینی بنایا جا سکے۔ یہ تفصیلات 5 روز کے اندر فراہم کی جائیں۔