الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات میں ووٹ ڈالنے کے سلسلہ میں سمندر پار پاکستانی تارکین وطن اہل ووٹرز کی آن لائن رجسٹریشن کا ہفتہ کو آغاز کر دیا

اسلام آباد ۔ یکم ستمبر (اے پی پی) یکم ستمبر:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 14 اکتوبر 2018ءکو ہونے والے ضمنی انتخابات میں سمندر پار پاکستانیوں کے حق رائے دہی بذریعہ انٹرنیٹ (آئی ووٹنگ) استعمال کے لئے تارکین وطن اہل ووٹرز کی آن لائن رجسٹریشن کا ہفتہ کو آغاز کر دیا ہے یہ عمل 15 ستمبر رات 12 بجے تک جاری رہے گا۔الیکشن کمیشن نے جن حلقوں میں ضمنی انتخاب ہونے …

اسلام آباد ۔ یکم ستمبر (اے پی پی) یکم ستمبر:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 14 اکتوبر 2018ءکو ہونے والے ضمنی انتخابات میں سمندر پار پاکستانیوں کے حق رائے دہی بذریعہ انٹرنیٹ (آئی ووٹنگ) استعمال کے لئے تارکین وطن اہل ووٹرز کی آن لائن رجسٹریشن کا ہفتہ کو آغاز کر دیا ہے یہ عمل 15 ستمبر رات 12 بجے تک جاری رہے گا۔الیکشن کمیشن نے جن حلقوں میں ضمنی انتخاب ہونے جا رہے ہیں ان حلقوں سے تعلق رکھنے والے تارکین وطن پاکستانیوں سے درخواست کی ہے کہ وہ 15ستمبر سے پہلے اپنی آن لائن رجسٹریشن مکمل کرا لیں۔ترجمان الیکشن کمیشن و ڈی جی پی آر ندیم قاسم کے مطابق نائیکوپ اور مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ کے حامل تارکین وطن پاکستانی آئی ووٹنگ کے ذریعے 14 اکتوبر 2018ءکو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکیں گے