الیکشن کمیشن نے عمران خان کی حلقہ این اے 131 لاہورسے کامیابی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا

اسلام آباد ۔ 09 اگست (اے پی پی) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 131 لاہور 9سے کامیاب امیدوار قرار دینے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ الیکشن کمیشن کی طرف سے جمعرات کو چوہدری حامد حبیب کو قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 90 سرگودہا 3 اور فرخ حبیب کو این اے 108 فیصل آباد …

اسلام آباد ۔ 09 اگست (اے پی پی) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 131 لاہور 9سے کامیاب امیدوار قرار دینے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ الیکشن کمیشن کی طرف سے جمعرات کو چوہدری حامد حبیب کو قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 90 سرگودہا 3 اور فرخ حبیب کو این اے 108 فیصل آباد 8سے کامیاب امیدوار قرار دینے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔ کمیشن نے صوبائی اسمبلیوں کیلئے میر نعمت اﷲ زہری کو پی بی 36 شہید سکندر آباد (بلوچستان) اور عزیز اﷲ خان کو پی کے 4 سوات 3(خیبرپختونخوا) سے کامیاب قرار دینے کے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیئے۔