اسلام آباد۔3جنوری (اے پی پی):الیکشن کمیشن نے قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کے لئے پوسٹل بیلٹ کے حصول کی تاریخ 22 جنوری مقرر کی ہے۔ الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری اعلامیہ کےمطابق سرکاری ملازمین مسلح افواج کے ممبران ان کے اہل خانہ جو رجسٹرڈ ووٹرز ہیں اور عارضی طور پر وہ اپنے حلقے کی بجائے کسی دوسری جگہ پر ملازمت کے سلسلے میں رہائش پذیر ہیں
یا ایسے خصوصی افراد جن کے پاس خصوصی افراد کے لوگو کا حامل نادرا سے جاری قومی شناختی کارڈرکھتے ہیں اور سفر کرنے سے قاصر ہیں یاایسے افراد جو انتخابی ڈیوٹی پر مامور ہیں جن میں ریٹرننگ افسران ، پولیس اہلکار شامل ہیں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پوسٹل بیلٹ کے ذریعے اپنے حق رائے دہی کے استعمال کے لئے بیلٹ کے حصول کے لئے 22 جنوری تک اپنی درخواست جمع کرائیں۔
درخواست فارم کمیشن کی ویب سائٹ سے ڈائون لوڈ کئے جا سکتے ہیں۔ جن ووٹرزکو پوسٹل بیلٹ جاری کئے جائیں گے وہ اپنے پولنگ سٹیشن پر ووٹ دینے کے اہل نہیں ہوں گے۔ ایسے ووٹروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی درخواست آفس یا محکمہ کےذریعے بھجوائیں۔