الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں کے لیے الیکشن شیڈول میں تبدیلی کر دی

186
الیکشن کمیشن کسی قسم کے ہتھکنڈوں سے دبائو میں نہیں آئے گا اور آئین و قانون کے مطابق اپنے فرائض سرانجام دیتا رہے گا، ترجمان الیکشن کمیشن

اسلام آباد۔29دسمبر (اے پی پی):الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں کے لیے الیکشن شیڈول میں تبدیلی کر دی ۔قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کے لیے الیکشن پروگرام میں تبدیلی کی گئی۔

جمعہ کو الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق مخصوص نشستوں کے لیے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 13 جنوری تک کی جائے گی۔ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف اپیل 16 جنوری تک دائر کی جا سکے گی۔

ایپلیٹ ٹربیونل 19 جنوری تک اپیلیں نمٹائیں گے، مخصوص نشستوں کے لیے امیدواروں کی حتمی فہرست 23 جنوری کو آویزاں کی جائے گی۔