الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ق کے پارٹی سربراہ کے کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا ، چوہدری شجاعت حسین کی پارٹی صدارت پر برقرار

219
Election Commission
Election Commission

اسلام آباد۔31جنوری (اے پی پی):الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ(ق )کے پارٹی سربراہ کے کیس کا محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے چوہدری شجاعت حسین کو پارٹی صدارت پر برقرار رکھا ہے ۔منگل کو الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین ہی مسلم لیگ (ق) کے سربراہ رہیں گے۔

سنٹرل ورکنگ کمیٹی کی جانب سے چوہدری شجاعت حسین کو پارٹی صدارت سے ہٹانے کی کارروائی کالعدم قرار دیتے ہوئے فیصلہ میں گیا ہے کہ چوہدری شجاعت کی پارٹی صدارت سے برطرفی پارٹی آئین کے متصادم ہے۔(ق) لیگ کی سنٹرل ورکنگ کمیٹی کاجاری کردہ پارٹی الیکشن شیڈول بھی کالعدم قراردے دیاگیا جبکہ کمیشن نے کہا کہ سنٹرل ورکنگ کمیٹی کے فیصلے کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے اگست 2022 میں یہ فیصلہ محفوظ کیاتھا۔ اس سے قبل 17 جنوری کو مسلم لیگ (ق) کے رہنما کامل علی آغا کے وکیل نے اس کیس کا محفوظ جلد سنانے کی استدعاکی تھی۔