اسلام آباد ۔ 7 جون (اے پی پی) الیکشن کمیشن نے پروفیسر حسن عسکری رضوی کو نگران وزیراعلیٰ پنجاب مقرر کردیا۔ پنجاب حکومت اور اپوزیشن کے درمیان اتفاق رائے نہ ہونے کی وجہ سے یہ معاملہ پارلیمانی کمیٹی میں گیا تھا اور وہاں بھی فیصلہ نہ ہونے پر یہ معاملہ الیکشن کمیشن کو بھیج دیا گیا تھا۔ پنجاب حکومت نے سابق نیول چیف ایڈمرل(ر) ذکا ءاللہ اور جسٹس ریٹائرڈ سائر …
الیکشن کمیشن نے پروفیسرڈاکٹر حسن عسکری رضوی کونگران وزیر اعلیٰ پنجاب مقرر کر دیا
اسلام آباد ۔ 7 جون (اے پی پی) الیکشن کمیشن نے پروفیسر حسن عسکری رضوی کو نگران وزیراعلیٰ پنجاب مقرر کردیا۔ پنجاب حکومت اور اپوزیشن کے درمیان اتفاق رائے نہ ہونے کی وجہ سے یہ معاملہ پارلیمانی کمیٹی میں گیا تھا اور وہاں بھی فیصلہ نہ ہونے پر یہ معاملہ الیکشن کمیشن کو بھیج دیا گیا تھا۔ پنجاب حکومت نے سابق نیول چیف ایڈمرل(ر) ذکا ءاللہ اور جسٹس ریٹائرڈ سائر علی جبکہ پی ٹی آئی نے حسن عسکری اور ایاز امیر کے نام تجویز کیے تھے۔









