صدر مملکت آصف علی زرداری نے قلات میں انٹیلی جنس بنیاد پر کارروائی کے دوران بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان کے 12 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
صدر مملکت کا قلات میں فتنہ الہندوستان کے 12 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلام آباد۔4ستمبر (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے قلات میں انٹیلی جنس بنیاد پر کارروائی کے دوران بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان کے 12 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
جمعہ کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے کہا کہ بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مسلسل کارروائیاں قابل تحسین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے ناسور کو ہر قیمت پر شکست دی جائے گی۔ صدر مملکت نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔








