الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے 11 مستعفی ارکان کی نشتیں خالی قرار دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

Election Commission
Election Commission

اسلام آباد۔29جولائی (اے پی پی):الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے 11 مستعفی ارکان کی نشتیں خالی قرار دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔ جمعہ کو الیکشن کمیشن نے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی جانب28 جولائی کو بھجوائے گئے پی ٹی آئی کے 11 ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں کے نوٹیفکیشن پر مزید کارروائی عمل میں لاتے ہوئے نشتیں خالی قرار دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔

ان ارکان میں ممبران قومی اسمبلی علی محمد خان (NA-22)، فضل محمد خان (NA-24)، شوکت علی (NA-31)، فخر زمان خان (NA-45)، فرخ حبیب (NA-108)، اعجاز احمد شاہ (NA-118)، جمیل احمد خان (NA-237)، محمد اکرم چیمہ (NA-239)، عبدالشکور شاد (NA-246)، ڈاکٹر مہرالنساء شیریں مزاری (مخصوص نشست), شندانہ گلزار خان (مخصوص نشست) شامل ہیں ۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے ممبران قومی اسمبلی نے 11 اپریل 2022 کو اپنی نشستوں سے استعفے دیئے تھے۔