الیکشن کمیشن نے چاروں صوبوں کے لیے سینیٹ انتخابات کا شیڈول جاری کردیا

Election Commission

الیکشن کمیشن نے چاروں صوبوں کے لیے سینیٹ انتخابات کا شیڈول جاری کردیا
امیدوار 4 سے 6 فروری تک کاغذات نامزدگی جمع کرا سکیں گے ، کاغذات کی جانچ پڑتال 9 فروری کو ہوگی
پولنگ 3 مارچ کو صوبائی اسمبلیوں میں ہوگی،اسلام آباد اور فاٹا کا شیڈول بعد میں جاری کیا جائے گا،الیکشن کمیشن

اسلام آباد ۔ 2 فروری (اے پی پی) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چاروں صوبوں کے لیے سینیٹ انتخابات کا شیڈول جاری کردیا، شیڈول کے مطابق سینیٹ انتخابات کے لیے پولنگ 3 مارچ کو صوبائی اسمبلیوں میں ہوگی۔شیڈول کے مطابق سینیٹ انتخابات کے امیدوار 4 سے 6 فروری تک کاغذات نامزدگی جمع کرا سکیں گے جب کہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 9 فروری کو ہوگی۔الیکیشن کمیشن شیڈول کے مطابق امیدواروں کی حتمی فہرست 15 فروری کو جاری کی جائے گی جبکہ امیدوار 16 فروری تک کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور فاٹا میں سینیٹ انتخابات کاشیڈول بعد میں جاری کیا جائے گا۔