الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی کی تاریخ بڑھانے کے بعد کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال سمیت دیگر شیڈول میں ردوبدل کر دیا

اسلام آباد ۔ 8 جون (اے پی پی) الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی کی تاریخ بڑھانے کے بعد کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال سمیت دیگر شیڈول میں ردوبدل کر دیا ہے تاہم پولنگ شیڈول کے مطابق 25 جولائی کو ہی ہوگی۔ الیکشن کمیشن کی طرف سے جمعہ کو جاری نظرثانی شدہ شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ 11 جون مقرر کی گئی ہے۔ اسی روز امیدواروں …

اسلام آباد ۔ 8 جون (اے پی پی) الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی کی تاریخ بڑھانے کے بعد کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال سمیت دیگر شیڈول میں ردوبدل کر دیا ہے تاہم پولنگ شیڈول کے مطابق 25 جولائی کو ہی ہوگی۔ الیکشن کمیشن کی طرف سے جمعہ کو جاری نظرثانی شدہ شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ 11 جون مقرر کی گئی ہے۔ اسی روز امیدواروں کی عبوری فہرست جاری کی جائے گی۔ ریٹرننگ افسران کی جانب سے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 19 جون تک ہوگی جبکہ ریٹرننگ افسران کی جانب سے کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کئے جانے کے خلاف اپیلیں 22 جون جبکہ اپیلٹ ٹربیونلز کی جانب سے یہ اپیلیں 27 جون تک نمٹائی جائیں گی۔ امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست 28 جون کو جاری کی جائے گی جبکہ امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی واپس لینے اور فہرست کا اجراء29 جون جبکہ امیدواروں کو انتخابی نشانات 30 جون کو الاٹ کئے جائیں گے۔