الیکشن کمیشن کا آئندہ عام انتخابات کے لیے تیاریوں کے سلسلے میں انتخابات میں ضروری معاونت کے لیے تقریباً 10 لاکھ افراد کی خدمات لینے کا ارادہ

141
عام انتخابات میں چوکیداروں کی بطور پریزائیڈنگ افسران تعیناتی کی خبر یں بے بنیاد ہے، اعلامیہ الیکشن کمیشن

اسلام آباد۔22اکتوبر (اے پی پی):الیکشن کمیشن آئندہ عام انتخابات کے لیے تیاریوں کے سلسلے میں انتخابات میں ضروری معاونت کے لیے تقریباً 10 لاکھ افراد کی خدمات لینے کا ارادہ رکھتا ہے۔

الیکشن کمشن کے مطابق ابتدائی تخمینوں کے مطابق، "پولنگ عملے کے تقریباً 700,000 ارکان ہوں گے، اور سیکیورٹی اہلکاروں سمیت یہ تعداد تقریباً 900,000 سے 10 لاکھ تک پہنچ جائے گی۔ انتخابی شیڈول کا اعلان ہونے کے بعد حتمی تعداد کی تصدیق ہو جائے گی۔ پریذائیڈنگ افسران، اسسٹنٹ پریزائیڈنگ افسران اور پولنگ عملے کی فہرست مرتب کر لی گئی ہے،

ملک بھر میں کل 10,7361 افسران کو تعینات کیا جائے گا۔پنجاب میں تقریباً 54,706 پریذائیڈنگ افسران، 310,968 اسسٹنٹ پریذائیڈنگ افسران اور 160,445 پولنگ سٹاف کو الیکشن ڈیوٹیاں سونپی جائیں گی۔ صوبے میں مجموعی طور پر 526,123 افسران کو تعینات کیا جائے گا۔ سندھ میں 20,315 پریذائیڈنگ افسران، 162,523 اسسٹنٹ پریذائیڈنگ افسران اور 81,262 پولنگ عملہ تعینات کیا جائے گا جس سے صوبے میں افسران کی کل تعداد 264,100 ہو جائے گی۔

خیبرپختونخوا میں 16,525 پریذائیڈنگ افسران، 100,085 اسسٹنٹ پریذائیڈنگ افسران اور 50,045 پولنگ عملہ تعینات کیا جائے گا،جس سے مجموعی طور پر 166,655 افسران ہوں گے۔ بلوچستان میں مجموعی طور پر 50,491 افسران کو نامزد کیا جائے گا، جن میں 5,266 پریذائیڈنگ افسران، 30,150 اسسٹنٹ پریذائیڈنگ افسران اور 15,075 پولنگ عملہ شامل ہیں۔