اسلام آباد۔11فروری (اے پی پی):الیکشن کمیشن کا لاہور ہائی کورٹ کےفیصلہ کے تناظر میں صوبائی اسمبلی پنجاب کے انتخابات کے انعقاد کے حوالہ سے لائحہ عمل اور اور عملدرآمد پر غور کیلئے اجلاس پیر کو ہوگا۔
ہفتہ کو الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے جنرل الیکشن صوبائی اسمبلی پنجاب کے انعقاد کے لئے 10 فروری کو لاہور ہائی کورٹ کے فیصلہ کی روشنی میں الیکشن کمیشن کا خصوصی اجلاس پیر کو صبح 11 بجے الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ میں طلب کر لیا ہے جس میں معزز عدالت کے فیصلے کو مد نظر رکھتے ہوئے آئندہ کے لائحہ عمل اور عملدرآمد پر غور کیا جائے گا۔