الیکشن کمیشن کا تشہیری مہم کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کارروائیوں کا سلسلہ جاری ، مری روڈ پربڑی تعداد میں بینرز اتار دیئے گئے

117
الیکشن کمیشن اسلام آباد کی قومی اسمبلی کی تین نشستوں کے انتخابی ٹربیونل کی تبدیلی کے حوالہ سے پٹیشنز پر فیصلہ جمعہ کو سنائے گا

اسلام آباد۔12جنوری (اے پی پی):الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے تشہیری مہم کے ضابطہ اخلاق کی خلا ف ورزی پر کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، مانیٹرنگ ٹیموں کی نشاندہی پر راولپنڈی کے علاقے مری روڈ پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر میونسپل کارپوریشن کے عملے نے بڑی تعداد میں بینرز اتار دیئے۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر راولپنڈی صائمہ یونس نے کہا کہ اس وقت ضلع راولپنڈی میں 26 مانیٹرنگ ٹیمیں اپنی ڈیوٹی سر انجام دے رہی ہیں، الیکشن کمیشن آف پاکستان کے جانب سے تشہیری مہم کے سلسلے میں باقاعدہ ضابطہ اخلاق جاری کیا گیا جس کے مطابق پوسٹرز کا 23×18 انچ،ہینڈ بلز اور پمفلٹس کا سائز 6×9 انچ جبکہ بینرز کا سائز 9×3 فٹ،پوسٹرز کا سائز 3×2 فٹ مقرر کیا گیا ہے،

ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد یقینی بنانا ہماری اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کہاکہ تمام امیدواران الیکشن کمیشن کی جانب سے تشہیری مہم کے سلسلے میں جاری کردہ ضابطہ اخلاق کے مطابق پوسٹرز اور بینرز بنوائیں۔ صائمہ یونس نےکہاکہ ضابطہ اخلاق کی بار بار خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔