الیکشن کمیشن کا چوہدری عابد رضا، ابراہیم جتوئی و دیگر کے کیسز کی سماعت 14 ستمبر کو کرنے کا فیصلہ

74
Election Commission
Election Commission

اسلام آباد۔11ستمبر (اے پی پی):الیکشن کمیشن نے چوہدری عابد رضا، ابراہیم جتوئی اور دیگر کے کیسز کی سماعت منگل کی بجائے جمعرات 14 ستمبر کو کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کئے گئے ڈی لسٹنگ نوٹس کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے این اے 71 گجرات سے سابق ایم این اے چوہدری عابد رضا کے خلاف مالی سال 22 ۔ 2021 کے جمع کرائے گئے اثاثہ جات کی تفصیلات کے حوالے سے کیس کی سماعت منگل کو ہونا تھی تاہم اب یہ سماعت 14 ستمبر کو ہو گی۔

اسی طرح محمد ابراہیم جتوئی، امتیاز احمد شیخ اور شہریار خان مہر کی جانب سے ضلع شکارپور سے متعلق 2022ء کی حتمی حلقہ بندیوں کے حوالے سے کیس کی سماعت بھی جمعرات کو ہو گی۔